ماؤنواز مخالف کارروائیوں میں اہم پیش رفت کے تحت ٹاپ کمانڈر Madvi Hidma سمیت 6 ماؤنواز مارے گئے۔ آندھرا پردیش کے Aluri Sita Ramaraju ضلعے میں آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ ریاستوں کے سہ رخی جنکشن پر Maredumilli جنگلوں میں صبح صادق سے پہلے یہ مڈبھیڑ ہوئی۔ آندھرا پردیش کے DGP ہریش کمار گپتا نے بتایا کہ گروپ کی نقل و حرکت سے متعلق انٹلیجنس کی معتبر اطلاع ملنے کے بعد یہ تصادم ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مڈبھیڑ کے دوران کوئی سلامتی اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔ مڈبھیڑ کے مقام سے Ak-47 رائفلز اور دھماکہ خیز مادّہ ضبط کیا گیا ہے۔ سلامتی دستوں نے Maredumilli، وجے واڑہ، NTR اور کاکی ناڈا ضلعوں میں تلاش کی کارروائی تیز کر دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ کارروائیاں، سال 2026 تک ماؤنوازوں کے بقیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے مرکزی حکومت کے مشن کا حصہ ہیں۔ حکام نے عوام سے چوکسی برتنے اور قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی تاکہ شہری اور دیہی علاقوں، دونوں میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
Site Admin | November 18, 2025 9:41 PM
آندھراپردیش میں ایک تصادم میں اعلیٰ کمانڈر Madvi Hidma سمیت 6 مائونواز ہلاک ہوگئے ہیں