آسام میں قانون ساز اسمبلی نے آج ایک سے زیادہ شادیوں کی روک تھام سے متعلق بل، 2025 کو پاس کر دیا ہے، جس کا مقصد ازدواجی زندگی کو زیادہ ذمے دار بنانا اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ یہ قانون، ملک میں ایک سے زیادہ شادی کے خلاف سب سے زیادہ سخت قانونی فریم ورک قائم کرتا ہے۔ یہ بل، سرمائی اجلاس کے پہلے دن پیش کیا گیا، جس میں پہلی بیوی سے قانونی طور پر علیحدگی حاصل کیے بغیر دوسری شادی کو قابل جرم تسلیم کرتا ہے۔ اِس میں اُن افراد کیلئے 10 سال کی سزا تجویز کی گئی ہے، جنہوں نے اپنی پہلی شادی کو چھپایا ہے اور اُن افراد کو 7 سال کی سزا ہوگی، جنہوں نے پہلی شادی سے علیحدگی اختیار کیے بغیر دوسری شادی کی ہے۔ البتہ یہ قانون ریاست کے چھٹے شیڈول والے علاقوں یا قبائلی برادریوں پر نافذ نہیں ہوگا۔
Site Admin | November 27, 2025 9:57 PM
آسام اسمبلی نے ایک سے زیادہ شادی پر پابندی سے متعلق بل کو منظوری دے دی ہے اور اب یہ قابل سزا خلاف ورزی ہے