September 19, 2025 10:08 PM

printer

آسامی گلوکار Zubeen Garg کا سنگاپور میں Scuba Diving کے دوران انتقال ہوگیا ہے

 

آسامی گلوکار اور معروف فنکار Zubeen Garg کی سنگاپور میں Scuba Diving حادثے میں موت ہوگئی۔ وہ 52 برس کے تھے۔ سنگاپور پولیس نے انھیں سمندر سے بیہوشی کی حالت میں نکالا اور مقامی اسپتال میں داخل کرایا۔ تاہم انتہائی نگہداشت کے باوجود ڈاکٹر انھیں بچا نہیں سکے۔ Zubeen Garg کی اچانک موت سے اُن کے مداح اور ثقافتی حلقے سکتے میں ہیں۔
آسامی موسیقی کے معروف گلوکار اور نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن Zubeen Garg، نارتھ ایسٹ فیسٹیول میں شرکت کیلئے سنگاپور گئے تھے، جہاں وہ آج اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے تھے۔ Zubeen Garg کو سال 2006 میں فلم گینگسٹر کے نغمے ’’یا علی‘‘ سے شہرت ملی تھی۔ وہ ہرفن مولا گلوکار تھے جنھوں نے 40 زبانوں میں 38 ہزار سے زیادہ نغمے ریکارڈ کئے۔ اُن کا پہلا البم انامیکا سال 1992 میں ریلیز ہوا تھا۔ ملک کی شمال مشرقی ریاستوں میں Zubeen Garg صرف ایک گلوکار، نغمہ نگار، موسیقار، فلمساز اور اداکار کے طور پر ہی معروف نہیں تھے بلکہ ثقافت کے علمبردار اور انسان دوست کے طور پر بھی جانے جاتے تھے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے بتایا کہ Zubeen Garg کا جسد خاکی کَل آسام لایا جائے گا۔آسام کے وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ریاست نے آج اپنا چہیتا بیٹا کھو دیا ہے اور مستقبل کی نسلیں، Garg کو آسام کی ثقافت کے مشعل بردار کے طور پر یاد رکھیں گی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔