آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج کہا ہے کہ تنظیم معاشرے میں تفریق کو ختم کرنے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی خاطر بات چیت کا آغاز کرے گی۔ بینگلورو میں سَنگھ کے 100 سالہ سفر – نئے امکانات پر ایک لیکچر سیریز سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ RSS رابطے کے پروگراموں کے ذریعے سماجی تقسیم کو ختم کرنے کیلئے کام کرے گی۔ جناب بھاگوت نے اِس بات کو یاد کیا کہ 1857 میں آزادی کی پہلی تحریک کے دوران ہندوئوں اور مسلمانوں نے مل کر برطانوی حکومت کا مقابلہ کیا تھا، لیکن بعد میں نوآبادیاتی پالیسیوں نے تفریق پیدا کردی۔ انھوں نے کہا کہ RSS اتحاد کی بحالی کیلئے رابطے کی کوششوں کا آغاز کرے گی۔ اپنی سدبھائونا کاریہ پہل کے حصے کے طور پر RSS بلاک سطح پر برادری کے مسائل کو حل کرنے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی خاطر ذات سے متعلق لیڈران اور مذہبی رہنمائوں کی مدد لے گی۔ جناب بھاگوت نے اِس مقصد میں تعاون کیلئے مہذب معاشرے پر زور دیا۔
Site Admin | November 8, 2025 9:43 PM
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج کہا ہے کہ تنظیم معاشرے میں تفریق کو ختم کرنے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی خاطر بات چیت کا آغاز کرے گی