ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 17, 2025 9:30 PM

printer

آرجے ڈی – کانگریس کے زیر قیادت گرانڈ الائنس نے، بہار اسمبلی انتخابات سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کرنے اور انھیں حتمی شکل دینے کیلئے ایک تال میل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے

آرجے ڈی – کانگریس کے زیر قیادت گرانڈ الائنس نے، بہار اسمبلی انتخابات سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کرنے اور انھیں حتمی شکل دینے کیلئے ایک تال میل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ تمام شریک چھ پارٹیوں کی ایک بڑی میٹنگ میں کیا گیا ہے جو پٹنہ میں RJD کے آفس میں تین گھنٹے تک جاری رہی۔
تال میل کمیٹی کے سربراہ کے طور پر تقرری کے بعد، گرانڈ الائنس کی پارٹیوں نے عندیہ دیا ہے کہ آخر کار تیجسوی پرساد یادو ہی بہار اسمبلی انتخابات میں الائنس کی قیادت کریں گے۔ جناب یادو کی قیادت میں اس تال میل کی کمیٹی میں ہر پارٹی سے دو اراکین کی نمائندگی کی جائے گی۔ کمیٹی، سابق مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس کی پارٹی RLJP کو گرانڈ الائنس میں ساتویں شریک کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ میٹنگ کے بعد تیجسوی پرساد یادو نے کہا کہ بے روزگاری اور نقل مکانی جیسے بہت سے ایسے معاملات ہیں جو الائنس کے اصل ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔
بہار کے اسمبلی انتخابات کے اس سال اکتوبر-نومبر میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ یہ بہار اسمبلی انتخابات کے تناظر میں گرانڈ الائنس کی پہلی میٹنگ تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں