August 4, 2025 9:43 PM

printer

آج BJP نے، گلوان تصادم کے بعد بھارتی فوج کے بارے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے مبینہ بیانات سے متعلق ہتک عزت کے معاملے میں سپریم کورٹ کی رائے کے بعد، اُن کی سخت تنقید کی

آج BJP نے، گلوان تصادم کے بعد بھارتی فوج کے بارے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے مبینہ بیانات سے متعلق ہتک عزت کے معاملے میں سپریم کورٹ کی رائے کے بعد، اُن کی سخت تنقید کی۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے BJP کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے جناب گاندھی کے بیانات کو افسوسناک قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ جناب گاندھی نے، جو لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ہیں، بہادر بھارتی فورسز کے بارے میں غیر ذمے دارانہ بیانات دے دیئے ہیں اور ان کی حوصلہ شکنی بھی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔