January 10, 2026 9:40 PM

printer

آج ہندی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ہر سال بیرونِ ملک ہندی زبان کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے منایا جاتا ہے

آج ہندی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ہر سال بیرونِ ملک ہندی زبان کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے منایا جاتا ہے۔ اِس کا مقصد بین الاقوامی پلیٹ فارمس پر ہندی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اِس میں سفارت کاری، تعلیم اور ثقافتی تبادلے شامل ہیں۔ اسی دن 2006 میں ناگپور میں پہلی عالمی ہندی کانفرنس منعقد کی گئی تھی، جس کا مقصد دنیا بھر میں ہندی زبان کو فروغ دینا تھا۔ وزارت خارجہ اور بیرونِ ملک بھارتی Missions بھی ہر سال اس دن کو مناتے ہیں۔
ہندی کے عالمی دن کے موقعے پر کل وزارت خارجہ کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے امورِ خارجہ کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے کہا کہ وزارت ہندی کے ذریعے بیرونِ ملک مقیم بھارتی برادری کو آپس میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔