آج ہماچل پردیش کے سِرمور ضلع کے دور دراز علاقے میں ہری پور دھر کے قریب ایک نجی بس حادثے میں12 افراد ہلاک جبکہ 33 دیگر زخمی ہو گئے۔ بس سولان سے ہری پور دھر کی جانب جاری تھے۔ بس میں کل 45 مسافر سوار تھے، جس میں سے 12 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 33 دیگر شدید زخمی ہیں۔ یہ حادثہ سڑک پر پانی کے جماؤ کے باعث پیش آیا۔ حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی باشندے اور انتظامیہ نے فوری طور پر راحت اور بچاؤ کی کارروائی شروع کر دی۔ زخمیوں کو شملہ کے IGMC اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سُکھوندر سنگھ نے ضلع انتظامیہ کو ہلاک شدگان اور زخمی مسافروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور طبی علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔a
Site Admin | January 9, 2026 9:57 PM
آج ہماچل پردیش کے سِرمور ضلع کے دور دراز علاقے میں ہری پور دھر کے قریب ایک نجی بس حادثے میں12 افراد ہلاک جبکہ 33 دیگر زخمی ہو گئے۔