July 29, 2025 9:48 PM

printer

آج پیٹرولیم کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ بھارت میں خاص طور سے ساحل کے نزدیک علاقوں میں تیل اور گیس کے امکانات کی تلاش میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے، جس سے ملک کی ہائیڈرو کاربن صلاحیت کا اظہار ہوتا ہے

آج پیٹرولیم کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ بھارت میں خاص طور سے ساحل کے نزدیک علاقوں میں تیل اور گیس کے امکانات کی تلاش میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے، جس سے ملک کی ہائیڈرو کاربن صلاحیت کا اظہار ہوتا ہے۔ راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں جناب پوری نے کہا کہ 2022 میں تقریباً 10 لاکھ مربع کلو میٹر کے جس ساحل کے نزدیک علاقے میں جانا ممکن نہیں تھا، اُسے کھولا جانا، ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس قدم سے انڈمان اور نکوبار کے ساحل کے نزدیک خطے سمیت گہرے پانی اور اُن اگلے علاقوں تک رسائی ممکن ہو پائی ہے، جہاں اب تک امکانات تلاش نہیں کیے گئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔