July 10, 2025 9:44 PM

printer

آج نئی دلّی میں نیتی آیوگ نے ریاستی سائنس اور ٹیکنالوجی کونسلز کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ایک لائحۂ عمل لانچ کیا

آج نئی دلّی میں نیتی آیوگ نے ریاستی سائنس اور ٹیکنالوجی کونسلز کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ایک لائحۂ عمل لانچ کیا۔ ریاستی سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹرجتیندر سنگھ، نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین Suman Bery اور نیتی آیوگ کے ممبر وی کے Saraswat کے ہمراہ اِس موقع پر موجود تھے۔ اس لائحۂ عمل میں پورے بھارت کی ریاستی سائنس اور ٹیکنالوجی کونسلز کے کام کاج اور رول کو مستحکم کرنے کی خاطر ایک اہم وژن کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس میں ریاستی سائنس اور ٹیکنالوجی کونسل کو اختراع، سائنسی ایڈوانسمنٹ اور پائیدار ترقی کے علاقائی مراکز میں تبدیل کرنے کیلئے تعمیری خامیاں، مواقع اور اصلاحات کی بات کہی گئی ہے۔ اس میں تعمیری اصلاحات، صلاحیت سازی کی کوششوں اور ان کونسلوں کے کام کاج کو بڑھانے کیلئے اہم شراکت داری کی بات کہی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔