آج ملک بھر میں دھنتیرس منایا جا رہا ہے۔ یہ تہوار، سلسلے وار تقریبات کے آغاز کا موقع ہوتا ہے، جن میں Narak Chaturdashi جسے چھوٹی دیوالی کہاجاتا ہے اور اصل دیپاولی، گوردھن پوجا اور بھائی دوج شامل ہیں۔
دلّی میں قومی راجدھانی کے اہم بازاروں میں لوگ خریداری کرتے ہوئے دکھائی دیئے، جن میں لاجپت نگر، چاؤڑی بازار، سروجنی نگر، صدر بازار، کناٹ پیلیس، کرول باغ اور چاندنی چوک شامل ہیں۔ لوگ، آج کے دن خاص طور سے سونے یا چاندی کا سامان یا نئے برتن خریدنے کو شُبھ مانتے ہیں۔ آج کے دن گھر میں استعمال ہونے والا ساز و سامان اور موٹر گاڑیاں بھی بڑی تعداد میں خریدی جاتی ہیں۔ اِس موقع پر بھگوان دَھن وَنتری، بھگوان کُبیر اور ماں لکشمی کی پوجا کی جاتی ہے۔ ہندو کلینڈر کے مطابق یہ تہوار، اَشوِن کے مہینے میں کرشن پَکش کے13 ویں دن منایا جاتا ہے۔
Site Admin | October 18, 2025 9:40 PM
آج ملک کے حصوں میں دھن تیرس کا تہوار منایا جارہا ہے