ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 18, 2025 9:55 PM

printer

آج دنیا بھر Good Friday منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں آج عیسائی Good Friday منا رہے ہیں۔ عیسائی کلینڈر میں آج کا دن انتہائی مقدس اور قابل احترام مانا جاتا ہے۔ یسوع مسیح کو مصلوب کیے جانے کی علامت کے طور پر منائے جانے والا Good Friday کا دن، سوگ، غور و فکر اور روحانی تقدس کے اظہار کا دن ہے۔
کیرالہ کی پوری ریاست میں گرجا گھروں میں آج خصوصی دعائیں کی گئیں۔ کوچی کے ہمارے نمائندے نے اِس سلسلے میں اپنی رپورٹ میں بتایا۔
آج کا یہ دن، اُداسی اور تَپسیا کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر عقیدتمندوں نے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ جلسوں میں شرکت کی۔ ریاست بھر میں مختلف مقامات پر پادریوں نے جلوس نکالے۔ اِن مقدس جلسوں میں عیسیٰ مسیح کے پیغام اور انسانیت کی فلاح کیلئے اُن کی قربانی کو یاد کیا گیا۔ کوچی کے نزدیک Malayattoor کے مقام پر واقع Saint تھامس چرچ میں ہزاروں عقیدتمندوں نے پہاڑی گوفہ کی زیارت کی۔ اُن کے ہاتھوں میں لکڑی کی بنی علامتی صلیبیں تھیں۔ مانا جاتا ہے کہ یہ گرجا گھر، عیسیٰ مسیح کے حواری Saint تھامس نے قائم کیا تھا۔ مقدس ہفتہ، اتوار کے دن ایسٹر کے ساتھ ختم ہوجائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں