آج دلّی میں شدید فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے مصنوعی بارش کے تجربے کا آغاز کیا گیا۔ دلّی کے ماحولیات کے وزیر منجندر سنگھ سِرسا نے مطلع کیا کہ اِس پائلٹ پروجیکٹ کے حصے کے طور پر قومی راجدھانی میں کلائوڈ سیڈنگ کیلئے IIT کانپور سے ایک طیارے نے پرواز بھری ہے۔ جناب سِرسا نے کہا کہ Khekra، براڑی، نارتھ قرول باغ، میوروہار، Sadakpur اور بھوجپور میں کلائوڈ سیڈنگ کی گئی تھی۔ وزیرموصوف نے کہا کہ IIT کانپور کی ٹیم کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ گھنوں میں کسی بھی وقت دلّی میں بارش ہوسکتی ہے۔
Site Admin | October 28, 2025 9:29 PM
آج دلّی میں شدید فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے مصنوعی بارش کے تجربے کا آغاز کیا گیا