مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا ہے کہ وندے ماترم، وہ منتر تھا، جس نے بھارت کے ثقافتی نیشنلزم یعنی قومی جذبے کو بیدار کیا اور آج بھی اس کی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی آزادی کے جدوجہد کے دوران تھی۔ آج راجیہ سبھا میں وندے ماترم کے 150ویں سالگرہ پر بحث کی شروعات کرتے ہوئے جناب شاہ نے زور دے کر کہا کہ یہ گیت، وکست بھارت کی طرف ملک کے سفر میں مفید ہوگا۔ وزیر داخلہ نے وندے ماترم پر ایک بحث کی ضرورت پر سوال اٹھانے اور آئندہ ہونے والے مغربی بنگال انتخابات سے جوڑنے پر کانگریس کی نکتہ چینی کی۔
بحث میں شرکت کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ کانگریس نے ہی آزادی کی جدوجہد کے دوران وندے ماترم کو نعرہ دیا تھا۔DMK کے تروچی شیوا، AIADMK کے ڈاکٹر ایم تھمبی دورائی، NCP کے پرفل پٹیل اور شیوسینا کے ملند مرلی دیوڑا نے بھی بحث میں شرکت کی۔Haris Beeran کے خطاب کے بعد چیئرمین نے ایوان کی کارروائی کَل دن میں 11 بجے تک کیلئے ملتوی کردی۔