آج تلنگانہ کی ریاستی کابینہ نے سعودی عرب میں ایک بس حادثے میں جان گنوانے والے ریاست کے عمرہ زائرین کے ہر کنبے کو پانچ لاکھ روپئے کی نقد روپئے کی نقد امداد کا اعلان کیا ہے۔ آج حیدرآباد میں وزیر اعلیٰ ریونتھ ریڈی کی صدارت میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
سوگوار کنبوں کے افراد اپنے عزیزوں کے حوالے سے تفصیلات جاننے کیلئے حیدرآباد کے نامپلّی میں حج ہائوس پہنچے۔ ایک ہی کنبے کے 18 افراد کی اِس حادثے میں جان چلی گئی ہے، جس میں بچے بھی شامل ہیں۔ یہ سب عمرہ کرنے گئے تھے۔ اسی طرح ایک اور کنبے پر بھی دُکھوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ صبیحہ بیگم اور اُن کے کنبے کے چار افراد بھی مہلوکین میں شامل ہیں۔ اب تلنگانہ ریاستی حکومت سعودی عرب میں اِن کی آخری رسوم کی خاطر ہر کنبے کے دو افراد کو وہاں بھیجنے کیلئے انتظامات کر رہی ہے۔ ریاستی کابینہ نے اقلیتوں کی بہبود کے ریاستی وزیر محمد اظہرالدین کی سربراہی میں سعودی عرب میں حکومت کی ایک ٹیم بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔