آج انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ بہار کی ووٹر فہرستوں کے مسودے سے متعلق دعوے، اعتراضات اور تصحیح کے سلسلے میں درخواستیں آج کے بعد داخل کی جاسکتی ہیں لیکن اُن پر ووٹر فہرستوں کو حتمی شکل دیئے جانے کے بعد ہی غور وخوض کیا جائے گا۔ بہار میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی مہم سے متعلق سماعت کے دوران انتخابی کمیشن نے سپریم کورٹ میں یہ درخواست پیش کی۔ عدالت نے انتخابی کمیشن کی درخواست کا نوٹس لیا جس میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ ہر اسمبلی حلقے میں نومینیشن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ تک دعووں اور اعتراضات کی درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔
Site Admin | September 1, 2025 9:39 PM
آج انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ بہار کی ووٹر فہرستوں کے مسودے سے متعلق دعوے، اعتراضات اور تصحیح کے سلسلے میں درخواستیں آج کے بعد داخل کی جاسکتی ہیں لیکن اُن پر ووٹر فہرستوں کو حتمی شکل دیئے جانے کے بعد ہی غور وخوض کیا جائے گا