ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 29, 2025 2:55 PM

printer

آئی پی ایل کرکٹ میں، آج شام نئی دلّی میں ڈیلی کیپٹلس کا مقابلہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس سے ہوگا

IPL کرکٹ میں آج نئی دلی میں Delhi Capitals کا مقابلہ کولکاتہ نائٹ رائڈرس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

کَل رات جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز نے گجرات ٹائٹنس کو 8 وکٹ سے کراری شکست دی۔ اِس کامیابی میں ویبھو سوریہ ونشی کی تاریخی سینچری اور یشسوی جیسوال کے 70 رن کا اہم رول رہا۔ جیسوال آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔

گجرات ٹائٹنس نے راجستھان رائلز کے سامنے 210 رن کا نشانہ رکھا تھا، جو اُس نے محض 15 اوورس اور 5 گیندوں میں صرف 2 وکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔ ویبھو سوریہ ونشی نے صرف 38 گیندوں پر 101 رن بنائے۔ اُنھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اِس طرح سوریہ ونشی نے کئی نئے ریکارڈ قائم کیے۔ وہ IPL کی تاریخ میں سینچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انھوں نے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں دوسری سب سے تیز رفتار سینچری بنائی ہے۔ اِس کے علاوہ وہ سب سے تیز رفتار سینچری بنانے والے بھارتی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں