IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، آج کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں، کولکاتہ نائٹ رائڈرس کا مقابلہ گجرات ٹائٹنس سے ہو گا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔ 7 میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ گجرات ٹائٹنس، پوائنٹس ٹیبل میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ کولکاتا نائٹ رائڈرس تین میچوں میں جیت اور چار میچوں میں ہار کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں مقام پر ہے۔کل ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس نے چنئی سُپر کنگس کو 9 وکٹ سے ہرا دیا۔ چنئی نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں 5 وکٹ پر 176 رن بنائے۔ ممبئی انڈینس نے، 26 گیندیں باقی رہتے ہوئے ایک وکٹ پر 177 رن بنا کر میچ جیت لیا۔کل کھیلے گئے دوسرے میچ میں چنڈی گڑھ کے مہاراجہ Yadavindra سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے پنجاب کنگس کو سات وکٹ سے ہرا دیا۔×
Site Admin | April 21, 2025 2:31 PM
آئی پی ایل کرکٹ میں، آج شام اِیڈن گارڈنس میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس کا مقابلہ گجرات ٹائٹنس سے ہوگا
