March 2, 2025 2:34 PM

printer

آئی سی سی چمپئنزٹرافی کرکٹ میں دوبئی میں اب سے کچھ دیر بعد گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہورہا ہے

آئی سی سی چمپئنزٹرافی میں آج دوبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں  بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہورہا ہے۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت اور نیوزی لینڈ گروپ اے سے پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ البتہ یہ میچ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اِس سے گروپ میں سرفہرست رہنے والی ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔ آج کے میچ میں جیتنے والی ٹیم منگل کو سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا سامنا کرے گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم بدھ کے روز دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرے گی۔ آج کے میچ سے پہلے بھارت کے KL Rahul نے آئندہ کے چیلنج کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔