بین الاقوامی کرکٹ کونسل ICC نے آج ICC خواتین کے ایک روزہ عالمی ورلڈ کپ 2025 کے مکمل پروگرام کا اعلان کردیا ہے، جو بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ حالانکہ بھارت کو میزبانی کے باضابطہ حقوق حاصل ہیں مگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کے سبھی میچوں کیلئے سری لنکا ایک غیرجانبدار مقام کے طور پر اس کی میزبانی کرے گا۔ بھارت چوتھی مرتبہ خواتین کے ODI ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ 2013 میں بھارت نے پہلی مرتبہ میزبانی کی تھی۔
بھارت ، سری لنکا کے خلاف 30 ستمبر کو بنگلورو کے چناّ سوامی اسٹیڈیم میں اپنی مہم کی شروعات کرے گا۔ فائنل مقابلہ دو نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اِس ٹورنامنٹ میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ ، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور پاکستان کی 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
Site Admin | June 16, 2025 9:40 PM
آئی سی سی نے بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے شروع ہونے والے خواتین کے ایک روزہ کرکٹ عالمی کپ کے مکمل پروگرام کا اعلان کردیا ہے