ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 23, 2025 9:54 PM

printer

آئی سی سی خواتین کے ایک روزہ عالمی کپ میں بھارت کے ساتھ جاری میچ میں بارش کے سبب DLS کے تحت نیوزی لینڈ کو اب 325 رن کا نشانہ دیا گیا ہے

خواتین کے ایک روزہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں Pratika Rawal اور Smriti Mandhana کی بہترین کارکردگی کے بعد بھارت نے بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزیلینڈ کے خلاف 49 اوورز میں 3 وکٹ پر 340 رن بنائے۔ مندھانہ نے 109 رن جبکہ پرتیکا رَول نے 122 رن بنائے اور پہلے وکٹ کیلئے 212 رن کی ساجھیداری کی، جو بھارتی خواتین کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی ساچھیداری ہے۔ بارش کی وجہ سے میچ کو 44 اوورز کا کر دیا گیا ہے۔ DLS ضابطے کے تحت نیوزیلینڈ کو 44 اوورز میں325 رن کا نشانہ دیا گیا ہے۔ اب سے کچھ دی پہلے تک نیوزیلینڈ نے 13اوورز میں3وکٹ پر 64رن بنا لیے تھے۔