بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے آج گجرات اور کل تک مشرقی راجستھان میں انتہائی شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ کل ملک کے شمال مشرقی حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی توقع ہے۔ محکمۂ موسمیات نے اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مغربی اترپردیش اور مغربی راجستھان میں اگلے دو سے تین دنوں کے دوران تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ایجنسی نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور بہار میں اگلے دو دنوں تک اِسی طرح کی صورتحال کی پیشگوئی کی ہے۔ کیرالہ، ماہے، لکشدیپ، کرناٹک، ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ اور دلّی این سی آر میں اگلے تین چار دنوں تک اوسط درجے کی بارش کا امکان ہے۔
کیرالہ میں حالانکہ ریاست کے مختلف جگہوں پر تیز بارش ہو رہی ہے لیکن اِس کی شدت میں کمی آگئی ہے۔ شمالی کیرالہ کے چار اضلاع کیلئے آج Yellow الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ Pattanamthitta ضلع میں تیز بارش کی وجہ سے 105 مکانات جزوی طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ باندھ سے پانی چھوڑے جانے کے پیش نظر ندیوں کے کنارے رہنے والوں کیلئے وارننگ جاری کیا گیا ہے۔
اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرہ دون میں آسمان ابر آلود ہے اور رُک رُک کر بارش ہو رہی ہے۔ ریاست کے دوسرے اضلاع میں بھی اِس طرح کے حالات ہیں۔
اسی دوران دہرہ دون میں محکمۂ موسمیات نے نینی تال، چمپاوت اور باگیشور میں بارش کیلئے اورینج الرٹ جبکہ دہرہ دون، ٹہری، پوری، پتورا گڑھ کیلئے Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق 2 اگست تک ریاست میں بارش کا امکان ہے۔ اگلے کچھ دنوں تک ریاست میں ہلکی سے اوسط درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔
Site Admin | July 27, 2025 9:38 PM
آئی ایم ڈی نے گجرات میں آج اور مشرقی راجستھان میں کَل انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے