July 28, 2025 9:30 PM

printer

آئی ایم ڈی نے گجرات، مشرقی راجستھان اور مغربی مدھیہ پردیش میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کیلئے انتہائی شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے گجرات، مشرقی راجستھان اور مغربی مدھیہ پردیش میں آج بہت شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے، سینئر IMD سائنسداں آر کے جینا مَنی نے کہا کہ مانسون کے بھارتی -گنگا کے ترائی والے علاقوں کی طرف منتقل ہونے کے ساتھ بہار، جھارکھنڈ، مشرقی اترپردیش اور گنگا کی ترائی والے مغربی بنگال اور شمال مشرقی بھارت کے کچھ حصوں میں تیز سے بہت تیز بارش کا امکان ہے۔