بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF نے اپنے امدادی پروگرام کی اگلی قسط جاری کرنے کیلئے پاکستان پر 11 نئی شرطیں عائد کر دی ہیں اور خبر دار کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی سے اسکیم کے مالی، بیرونی اور اصلاحی مقاصد کیلئے خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان پر IMF کی جانب سے 11 مزید شرطیں عائد کیے جانے کے بعد شرطوں کی کل تعداد 50 ہوگئی ہے۔ پاکستان پر عائد کی گئی نئی شرطوں میں 17 اعشاریہ 6 ٹریلین روپے کے نئے بجٹ کی پارلیمانی منظوری، بجلی کے بلوں پر قرضے کی Servicing surcharge میں اضافہ اور تین سال سے زیادہ استعمال کی گئی کاروں کی درآمدات پر بندش کا ہٹایا جانا شامل ہے۔
Site Admin | May 18, 2025 9:46 PM
آئی ایم ایف نے اپنے امدادی پروگرام کیلئے پاکستان پر11 نئی شرطیں عائد کی ہیں