October 10, 2025 3:04 PM

printer

اِنفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، میونسپلٹی تقرر گھوٹالے کے سلسلے میں 11 جگہوں پر تلاشی کی کارروائیاں انجام دے رہی ہے

اِنفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، میونسپلٹی تقرر گھوٹالے کے سلسلے میں 11 جگہوں پر تلاشی کی کارروائیاں انجام دے رہی ہے، جن میں مغربی بنگال کے ریاستی وزیر سُجیت بوس سے متعلق جگہیں بھی شامل ہیں۔ اِن جگہوں میں سُجیت بوس اور اُن کی کمپنیوں کے دفتر کے مقامات شامل ہیں۔
اِس کیس کی چھان بین CBI کی طرف سے درج کی گئی ایک FIR کی بنیاد پر شروع کی گئی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے ED کی طرف سے داخل کی گئی ایک درخواست پر FIR درج کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اِس درخواست میں کہا گیا ہے کہ تقرر کا یہ معاملہ محض اسکول اساتذہ تک محدود نہیں ہے، بلکہ اِس کا تعلق مغربی بنگال کے میونسپل علاقوں کی مختلف آسامیوں کو پُر کرنے سے بھی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔