July 17, 2025 9:48 PM

printer

اِندور نے لگاتار آٹھویں سال بھی بھارت کے سب سے صاف ستھرے شہر کا اپنا خطاب برقرار رکھا ہے

اِندور نے لگاتار آٹھویں سال بھی بھارت کے سب سے صاف ستھرے شہر کا اپنا خطاب برقرار رکھا ہے۔ مرکزی حکومت کے سالانہ صفائی ستھرائی سروے میں سورت نے دوسرا جبکہ نوی ممبئی نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلّی میں منعقدہ تقریب کے دوران، سووچھ سرویکشن 2024-25 کے نویں ایڈیشن کے انعامات دیئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ صفائی ستھرائی، وکست بھارت 2047 وژن کے سب سے اہم پہلوئوں میں سے ایک ہے۔ صدر جمہوریہ نے ملک کو صاف، صحت مند اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہم وطنوں سے آگے آنے کی اپیل کی۔
تین لاکھ سے دس لاکھ کے درمیان کی آبادی والے شہروں کے زمرے میں نوئیڈا سب سے صاف ستھرا شہر بن کر ابھرا۔ وہیں چنڈی گڑھ نے دوسرا اور میسور نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ دوسری جانب دس لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں کے زمرے میں احمدآباد نے پہلا مقام حاصل کیا۔ تقریب کے دوران، مختلف زمروں کے 78 انعامات دیئے گئے۔ اِس سال چار زمروں میں انعامات دیئے گئے جن میں سوپر سووچھ لیگ شہر اور آبادی کے پانچ زمروں کے سرفہرست تین شہر شامل تھے۔ سووچھ سرویکشن 2024 میں مدھیہ پردیش کے آٹھ شہروں نے مختلف زمروں میں انعامات حاصل کئے۔ اِندور نے سوپر سووچھ لیگ کے شہروں میں پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے لگاتار آٹھویں مرتبہ ملک کا سب سے صاف ستھرا شہر ہونے کا خطاب حاصل کیا۔ یہ خبر پہنچتے ہی اِندور میں تہوار جیسا ماحول ہوگیا اور لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دینے لگے۔ بھوپال سب سے صاف ستھرے شہروں میں دوسرے مقام پر رہا۔ اس کے علاوہ، مدھیہ پردیش کے اُجین، بُدھنی، دیواس، شاہ گنج، جبل پور اور گوالیار شہروں نے مختلف زمروں میں انعامات جیتے۔ اندور کے میئر Pushyamitra Bhargav نے اِس کامیابی پر اندور کے شہریوں کو مبارکباد دی ہے اور سبھی سے صفائی متروں کا خیرمقدم کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔