ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 9, 2025 9:40 PM

printer

اِس یومِ آزادی پر لال قلعے کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی نے دیوالی تک آئندہ سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا

اِس یومِ آزادی پر لال قلعے کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی نے دیوالی تک آئندہ سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم کے زیادہ موثر اور شہریوں پر مرکوز معیشت کے نظریے کی اُس وقت تکمیل ہوئی جب 3 ستمبر کو GST کونسل نے عام شہری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شرحوں کو معقول بنانے کو منظوری دی۔ کونسل نے بالواسطہ ٹیکس نظام کو آسان بناتے ہوئے اِسے دو زمروں پر مبنی بنا دیا اور اب یہ پانچ فیصد اور 18 فیصد ہیں۔ اِس سے پہلے اِس کے چار زمرے تھے جس میں پانچ فیصد، 12 فیصد، 18 فیصد اور 28 فیصد GST تھا۔ اِن اصلاحات نے کئی شعبوں میں ٹیکس شرحوں کو کم کیا ہے، جس سے شہریوں کو سہولت ہوگی۔ آج ہم خدمات کے شعبے میں اصلاحات کا جائزہ لیں گے۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ GST اصلاحات، عام شہری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کی گئی ہیں اور اِس ماہ کی 22 تاریخ سے اِن کا اطلاق ہوگا۔
حکومت نے خدمات کے شعبے میں GST میں کافی کمی کی ہے۔ Gym، سیلون، حجام اور یوگا خدمات پر جی ایس ٹی 18 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کردیا گیا ہے، جس سے اِن پر خرچ بھی کم آئے گا اور اِن تک رسائی بھی زیادہ ہوگی۔ اِس فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اِن خدمات میں GST شرحوں میں کمی سے ملک کے نوجوانوں کو زیادہ فٹ اور سرگرم رہنے میں مدد ملے گی۔
کونسل نے7 ہزار500 روپئے یومیہ تک ہوٹل میں قیام پر بھی جی ایس ٹی12 فیصد سے پانچ فیصد کردیا ہے۔ اِس اقدام سے مہمان نوازی کے شعبے کو کافی فروغ حاصل ہوگا جس سے سیاحت پر بھی مثبت اثر ہوگا۔ اِس سے بھارت کے خدمات کے شعبے کو بھی تقویت حاصل ہوگی اور شہریوں کیلئے سہولت ہوگی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔