September 10, 2025 10:34 PM

printer

اِس یومِ آزادی پر لال قلعے کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی نے آئندہ سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا

اِس یومِ آزادی پر لال قلعے کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی نے آئندہ سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔ جناب مودی کے نظریے کی تکمیل 3 ستمبر کو اُس وقت ہوئی جب GST کونسل نے کئی شعبوں میں ٹیکس شرحوں کو کم کرکے شہریوں کو سہولت فراہم کی۔ آج ہمارے نامہ نگار نے ملک میں ڈرون سے متعلق ایکو نظام کو فروغ دینے کے مقصد سے کی گئیں اصلاحات کا جائزہ لیا۔

آئندہ سلسلے کی GST اصلاحات کے ساتھ حکومت نے ڈرونز کے شعبے میں بڑی راحت کا اعلان کیا ہے۔ اُس نے استعمال یا کیمرے کی ساخت کے قطع نظر ڈرونز پر GST شرح 5 فیصد کردی ہے۔ اسی طرح پائلٹ ٹریننگ کیلئے فلائٹ اور موشن simulators کو بھی مستثنیٰ رکھا گیا ہے، جس سے ملک میں ٹریننگ سے متعلق ایکو نظام کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ شہری ہوا بازی کے شعبے میں ٹیکس میں کمی سے بھارت کے بڑھتے ہوئے ڈرونز ایکو نظام میں مدد ملے گی اور زراعت، کانکنی، لاجسٹکس اور دفاعی نگرانی جیسے شعبوں میں ڈرونز کے استعمال میں تیزی آئے گی۔ اِس سے مینوفیکچرنگ، سافٹ ویئر اور فیلڈ آپریشن میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے بھارت ڈرون ٹیکنالوجی میں ایک عالمی رہنما کا رول ادا کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔