September 27, 2025 9:41 PM

printer

اِس ماہ کی 24 تاریخ کو پُرتشدد واقعے کے بعد لیہہ میں آج مسلسل چوتھے دن پابندیاں برقرار رہیں

اِس ماہ کی 24 تاریخ کو پُرتشدد واقعے کے بعد لیہہ میں آج مسلسل چوتھے دن پابندیاں برقرار رہیں۔ جمعہ کے روز قومی سکیورٹی ایکٹ کے تحت ماحولیات کے علمبردار سرگرم کارکن Sonam Wanchuck کو حراست میں لئے جانے کے بعد نیم فوجی دستوں نے گشت اور چیکنگ تیز کردی ہے۔ تشدد سے متاثر لیہہ میں آج چوتھے دن بھی بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا کی دفعہ 163 کے تحت پابندیاں برقرار رہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران لداخ میں کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ضروری سامان اور خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے آج عہدیداران نے لیہہ میں دو گھنٹے کیلئے راشن اور سبزی کی دوکانیں کھلنے کی اجازت دی۔اِس دوران، لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر Kavinder گپتا نے امن وقانون اور سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔