August 8, 2025 10:21 PM

printer

اِس سال کے آخر تک بھارت کی لاجسٹک لاگت میں 9 فیصد تک کی کمی آئے گی: نتن گڈکری

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ اِس سال کے آخر تک بھارت کی لاجسٹک لاگت میں 9 فیصد تک کی کمی آئے گی۔ نئی دلّی میں ایک پرائیویٹ نیوز چینل کی جانب سے آج منعقدہ کانکلیو میں انھوں نے یہ بات کہی۔ جناب گڈکری نے اِس کمی کو ملک کے سڑک بنیادی ڈھانچے میں آئی خاطر خواہ بہتری سے منسوب کیا۔

 وزیر موصوف نے کہا کہ زراعت اور اُس سے وابستہ شعبوں کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔ جناب گڈکری نے مزید کہا کہ اِس شعبے کی ترقی کی بدولت مجموعی گھریلو پیداوار GDP میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ x