ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 21, 2025 9:34 AM

printer

اِس سال کی یوم جمہوریہ تقریبات میں بھارت کی ثقافتی گوناگونیت اور فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا

یوم جمہوریہ پریڈ 2025 آئین کو اپنانے کے 75 سال پورے ہونے اور جَن بھاگیداری پر خصوصی توجہ کے ساتھ بھارت کے ثقافتی تنوع اور فوجی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ اِس سال انڈونیشیا کے صدر  Prabow Subianto یوم جمہوریہ پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے دفاع کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے اعلان کیا کہ بھارتی مسلح فورسز کے دستوں کے ساتھ ساتھ انڈونیشیا کے 160 ارکان پر مشتمل مارچنگ دستہ اور 190 ارکان پر مشتمل بینڈ دستہ بھی کرتویہ پتھ پر پریڈ میں شرکت کرے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ مختلف ریاستوں، مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں کی 31 جھانکیاں بھی سورنِم بھارت: وراثت اور وِکاس کو اجاگر کرتے ہوئے پریڈ میں حصہ لیں گی۔

وزارت دفاع نے کہا کہ پریڈ کے دوران دو جھانکیاں آئین کو اپنانے کے 75 سال کا جشن منانے پر مرکوز ہوں گی۔ پھولوں کی سجاوٹ سے مرکزی خیال کو اجاگر کیا جائے گا اور پروگرام کے اختتام پر خصوصی پیغام کے بینر کے ساتھ غباروں کو چھوڑا جائے گا۔

34 زمروں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 10 ہزار خصوصی مہمانوں کو ملک اور معاشرے کی تشکیل میں اُن کے نمایاں تعاون کا اعتراف کرنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ اِن مہمانوں میں اہم سرکاری اسکیموں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گاؤں کے سرپنچوں کو بھی یوم جمہوریہ پریڈ کا مشاہدہ کرنے کیلئے سرکار کے خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

وزارت نے زور دے کر کہاکہ یہ افراد سورِنم بھارت کے جذبے کو حقیقت بناتے ہوئے اپنے اپنے متعلقہ شعبوں میں بہترین کامیابی حاصل کرنے والے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہیں۔