اِس سال کا بھارت کا بین الاقوامی تجارتی میلہ IITF آج اختتام پذیر ہورہا ہے۔ اِس ماہ کی 14 تاریخ کو نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں شروع ہوئے 14 روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے نے بھارت کی ریاستوں کی شاندار گوناگونیت کو اجاگر کیا۔ اِس سال کے ایڈیشن کیلئے بہار، مہاراشٹر، راجستھان اور اترپردیش کو ساجھیدار ریاستیں بنایا گیا تھا، جبکہ جھارکھنڈ کو توجہ والی ریاست کا درجہ حاصل تھا۔
حکومت، صنعت اور بین الاقوامی نمائش کاروں کی وسیع پیمانے پر شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ IITF تجارت، ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلے کا ایک عالمی پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
IITF میں دیہی ترقیات کی وزارت کی جانب سے منعقدہ Saras Aajevika میلے نے دیہی خواتین کو اپنے فن، محنت اور دستکاریوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔
آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات چیت میں گجرات کی Garva Nirmala نے فروخت میں اضافے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی کے وِکسِت بھارت @2047 کے نظریہ اور ”ایک بھارت شریشٹھ بھارت“ کے موضوع سے تحریک حاصل کرتے ہوئے IITF بھارت کے ثقافتی اور دستکاری ورثے کا ایک وسیع منظرنامہ پیش کرتا ہے۔ تجارت کے فروغ کی بھارتی تنظیم ITPO کے زیر انتظام IITF، بھارت کے MSMEs، کاریگروں، دستکاروں، اسٹارٹ اَپس اور صنعتوں کے لیے خریداروں سے جڑنے اور اپنی منڈی کو وسعت دینے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔×