August 28, 2025 9:49 PM

printer

اِس سال جولائی میں بھارت کی صنعتی پیداوار کی شرح ترقی میں ساڑھے تین فیصد کا اضافہ درج کیا گیا، جو کہ گزشتہ چار مہینے میں سب سے زیادہ ہے

صنعتی پیداوار کے اشاریے IIP کے ذریعے پیمائش کے مطابق بھارت کی صنعتی پیداوار کی ترقی اس سال جولائی میں3 اعشاریہ 5 فیصد رہی جو چار ماہ میں سب سے بلند سطح پر پہنچ گئی۔ مینوفیکچرنگ میں عمدہ کارکردگی کے سبب یہ ترقی ممکن ہوئی۔ اس سے پہلے ملک کی صنعتی پیداوار میں اس مارچ میں 3 اعشاریہ 9 فیصد کی شرح ترقی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد وشمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے ذریعے جاری اعداد وشمار کے مطابق پچھلے سال اسی ماہ میں صنعتی پیدوار میں5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ IIP کے تین اہم اجزا میں سے مینوفیکچرنگ، جولائی میں 5 اعشاریہ 4 فیصد کا اضافہ ہوا جو گزشتہ ماہ 3 اعشاریہ 7 فیصد تھی۔ماہر اقتصادیات A.K. بھٹا چاریہ نے آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ توقع ہے کہ IIP اگلے چند ماہ میں مزید بہتر کارکردگی کرے گا۔