اِسکل اِنڈیا مشن کی آج دَسویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے 2015 میں اِس مشن کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد روزگار،Entrepreneurship اور زندگی گزارنے کے لیے پائیدار مواقع کے لیے صنعت سے جڑی ہوئی اِن مہارتوں کو نوجونوانوں کے اندر پیدا کرنا تھا۔ مہارت اور Entrepreneurship کے وزیر جینت چودھری نے سبھی شعبوں میں عملی اور ملازمت کے لیے تیار مہارتوں کے ساتھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حکومت کے عزم کی توثیق کی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں اسکل انڈیا مشن، خاص طور پر خواتین اور محروم طبقات کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لارہا ہے۔ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اسکل انڈیا مشن حکومت ہند کا ایک اہم ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو مختلف مہارتیں فراہم کرکے ان کی ملازمت کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔PM کوشل وکاس یوجنا اور اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب جیسے کئی اقدامات کے ساتھ ملک مہارتوں کا عالمی مرکز بننے کی جانب قدم بڑھا رہا ہے۔ مہارت پیدا کرنے اور Entrepreneurship کی وزارت نے ملک کے درخشاں مستقبل کی تعمیر کے لیے اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعے چھ کروڑ سے زیادہ نوجوانوں کو بااختیار بنایا ہے۔ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت 2015 سے اب تک 38 شعبوں میں ایک کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو تربیت دی جاچکی ہے۔ اِن میں سے 45 فیصد خواتین ہیں اور ایک بڑی تعداد درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقوں سے آتی ہے۔