دوحہ میں جاری ایشیائی اِسنوکر چمپئن شپ میں بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی نے آج 14واں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ پنکج ایک ہی سال میں اسنوکر کے قومی، ایشیائی اور عالمی خطاب جیتنے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔ وہ Billiards میں یہ کامیابی پہلے ہی حاصل کرچکے ہیں اور دونوں کھیلوں میں یہ کامیابی حاصل کرنے والے وہ پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔اس وقت ایڈوانی کے پاس پانچ ایشین اسنوکر اور نو ایشین Billiards ٹائٹلز ہیں، ساتھ ہی 2006 اور 2010 کے ایشیائی کھیلوں میں انھوں نے دو سونے کے تمغے بھی جیتے ہیں۔
Site Admin | February 20, 2025 9:38 PM
اِسنوکر میں پنکج ایڈوانی نے دوحہ میں 14ویں ایشیائی چمپئن شپ کا خطاب جیت لیا ہے۔