اِسرو کے سابق چیئرمین اور بھارت کی تعلیمی پالیسی کے ایک اہم معمار ڈاکٹر کے کستوری رنگن کا آج صبح بینگلورو میں اُن کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ وہ 84 سال کے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈاکٹر کے کستوری رنگن کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ اُن کی رہنمائی اور ملک کے لیے بے لوز خدمت کو ہمیشہ یعد رکھا جائے گا۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے بھی ڈاکٹر کرشنا سوامی کستوری رنگن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسم میں جناب دھنکھڑ نے کہا کہ ڈاکٹر کستوری رنگن بھارت کے خلائی پروگرام کو عالمی معیار کے بنانے میں ماہر تھے۔
Site Admin | April 25, 2025 9:57 PM
اِسرو کے سابق چیئرمین اور بھارت کی تعلیمی پالیسی کے ایک اہم معمار ڈاکٹر کے کستوری رنگن کا آج صبح بینگلورو میں اُن کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔