May 17, 2025 9:26 PM

printer

اِسرو کَل صبح پانچ بجکر 59 منٹ پر اپنے خلائی پروگرام کا 101واں مشن روانہ کرے گا تاکہ اُسے بھروسے مند ریموٹ سینسنگ ڈاٹا مل سکے

بھارت اپنے خلائی پروگرام کے 101ویں مشن کے ساتھ ایک اہم سنگ میل قائم کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ آندھراپردیش میں سری ہری کوٹہ میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے کَل صبح پانچ بجکر 59 منٹ پر اِسرو کا SLV-C61 راکٹ اپنے ساتھ ارضیاتی مشاہدے کے سیٹلائٹ EOS-09 لے کر روانہ ہوگا۔ یہ مشن EOS-09 کو سورج کے Synchronous قطبی مدار میں پہنچائے گا۔ EOS-09 کو مختلف شعبوں کی آپریشنل ایپلی کیشنوں کیلئے مسلسل اور بھروسے مند ریموٹ سینسنگ ڈاٹا فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس مشن کے ساتھ ایک Synthetic Aperture راڈار بھی بھیجا جارہا ہے جو ہر قسم کے موسم میں زمین کے مختلف مشاہدات کی ایپلی کیشنز کیلئے تصاویر فراہم کرنے کی اہلیت رکھتاہے۔سماج کیلئے اِسرو کے عزائم کی پابندی کرتے ہوئے یہ خلائی جہاز ملبے سے پاک ایک مشن ہوگا۔ اِس کی پرواز کیلئے آج صبح اُلٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔