October 24, 2025 10:15 AM | Gaganyaan Test Launch

printer

اِسرو کا بغیر خلا باز والا پہلا گگن یان آزمائشی پرواز مشن دسمبر کے پہلے ہفتے میں لانچ کیا جائے گا۔

خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے، اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن نے اطلاع دی ہے کہ بنا عملے والی گگن یان کی آزمائشی پرواز کے مشن، G-1 کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور وہ اِسے دسمبر مہینے کے پہلے ہفتے میں لانچ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ بینگلورو میں کَل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ ڈاکٹر نارائنن نے کہا کہ Escape سسٹم سے لیس crew module، پیرا شوٹ ماڈیول، کمیونیکیشن سسٹمز اور دیگر sub-systems سے متعلق ٹیسٹ کامیاب رہے۔

ارضیاتی مشاہدے کے سیارچے، NISAR کے بارے میں بولتے ہوئے جناب نارائنن نے بتایا کہ اِس کے Payloads، اگلے 10 سے 15 دن میں فعال ہوجائیں گے۔

بھارتی انترکش اسٹیشن پر بولتے ہوئے اسرو کے چیئرمین جناب نارائنن نے کہا کہ اسرو کی جانب سے سال 2028 میں پہلا base ماڈیول لانچ کیا جائے گا اور اسرو، سال 2035 تک اِس خلائی اسٹیشن کو حقیقت میں بدلنے پر کام کر رہا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔