بھارت کی خلائی تحقیق کی تنظیم آج ناسا-اِسرو Synthetic Aperture Radar (NISAR) سیارچے کو خلاء میں بھیجے گی، جو زمین کا مشاہدہ کرے گا۔ اِسے سری ہری کوٹہ میں ستیش دھون خلائی مرکز سے شام 5 بجکر 40 منٹ پر، GSLV-F16 راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا جائے گا، جس کے لیے کل دوپہر 2 بجکر 10 منٹ پر الٹی گنتی شروع کی گئی تھی۔
NISAR سیارچہ، کسی بھی موسم میں، دن اور رات ہمہ وقت زمین کا نقشہ تیار کرنے کا اہل ہے۔ ہر 12 دن میں ایک بار یہ سیارچہ، پورے کرہئ ارض کا جائزہ لے گا اور زمین پر ہونے والی، سینٹی میٹر سے بھی زیادہ چھوٹی تبدیلیوں کی تفصیلی تصویریں فراہم کرے گا۔
اِس سیارچے کو GSLV کے ذریعے خلا میں بھیجا جا رہا ہے نہ کہ معمول والے PSLV کے ذریعے، کیونکہ یہ سیارچہ دیگر سیارچوں کے مقابلے زیادہ وزنی ہے۔ NISAR، زمین کا یہ مشاہدے والا ایک منفرد انداز کا سیارچہ ہے اور یہ بھارت اور امریکہ کی خلائی ایجنسیوں کے درمیان پہلا ہارڈ ویئر اشتراک ہے، جس میں ہر ایک ایجنسی نے ایک مختلف رڈار نظام فراہم کیا ہے۔
Site Admin | July 30, 2025 2:46 PM
اِسرو اور ناسا کے مشترکہ سیارچے NISAR کو آج شام سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے روانہ کیا جائے گا