بھارت کی، خلائی تحقیق کی تنظیم ISRO، آج صبح 10 بجکر 17 منٹ پر PSLV – C62 / EOS – N1 مشن خلا میں بھیجے گی۔ یہ مشن سری ہری کوٹہ میں ستیش دھون خلائی مرکز سے روانہ کیا جائے گا۔
یہ PSLV کی 64 ویں پرواز ہے، جو بھارت کا سب سے زیادہ قابلِ اعتبار اور کامیاب راکٹ ہے۔ یہ مشن NewSpace India لمیٹڈ بھیج رہی ہے۔ یہ نویں تجارتی مشن کی نمائندگی کرتا ہے، جس کا مقصد زمین کا مشاہدہ کرنے والے ایک مصنوعی سیارچے کی تعمیر کرنا اور اُسے خلا میں بھیجنا ہے۔ یہ راکٹ بنیادی طور پر EOS – N1 یا Anvesha سیارچے کو ساتھ لے کر جائے گا، اس کے علاوہ یہ راکٹ بھارتی اور بین الاقوامی صارفین کے 15 سیارچوں کو بھی خلا میں لے جائے گا۔ دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم DRDO نے Anvesh سیٹیلائٹ اس طرح تیار کیا ہے کہ اس میں تصویریں لینے کی جدید ترین صلاحیت موجود ہے، جس سے بھارت، اپنے دشمن کے ٹھکانوں کا پوری باریکی کے ساتھ پتہ لگا سکے گا۔
دفاعی سیارچوں کے علاوہ یہ مشن ایک اور وجہ سے بھی تاریخی نوعیت کا حامل ہے کہ بھارت کا خلا سے متعلق پرائیویٹ شعبہ بھی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ایسا پہلی بار ہے کہ بھارت کی کوئی واحد پرائیویٹ کمپنی Dhruv Space، جو حیدرآباد میں قائم ہے، اِس مشن میں 7 مصنوعی سیارچے بھی روانہ کر رہی ہے۔