اڈیشہ میں آج صبح سکیورٹی کی ایک مشترکہ کارروائی میں ایک سرکردہ مائونواز، جس پر ایک کروڑ دس لاکھ روپئے کا انعام تھا، ہلاک ہوگیا۔ اس سرکردہ مائونواز کی شناخت گنیش Uike کے طور پر ہوئی ہے، جو کالعدم CPI مائونواز کا اڈیشہ کا انچارج اور مرکزی کمیٹی کا رکن تھا۔ وہ مختلف ریاستوں کے کئی بڑے مائونواز حملے میں ملوث تھا۔ اڈیشہ پولیس کے مطابق کندھمال ضلعے کے Chakapad پولیس اسٹیشن اور کندھمال گنجم سرحد پر Rambha جنگلاتی خطے میں یہ مڈبھیڑ ہوئی۔ اسپیشل انٹلیجنس ونگ کو ملی خفیہ اطلاعات کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ مڈبھیڑ میں پانچ دیگر مائونواز بھی مارے گئے۔ مڈبھیڑ کے بعد اڈیشہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل وائی بی کھرینیا نے کہا کہ اڈیشہ پولیس نے اگلے سال مارچ تک ریاست سے مائونواز سرگرمیوں کو ختم کرنے کا نشانہ طے کر رکھا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کَل نئی دلّی میں انسداد دہشت گردی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ داخلی امور کی وزارت نے کہا کہ دو دنوں پر محیط یہ کانفرنس قومی سلامتی کو متاثر کرنے والے مسائل اور دہشت گردی سے ابھرنے والے خطرات پر غور وخوض کرنے کیلئے فورسیز، تکنیکی، قانونی اور فورنسک ماہرین کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔
Site Admin | December 25, 2025 9:52 PM
اُڈیشہ کے کندھمال ضلع میں ایک جھڑپ کے دوران سرکردہ ماؤنواز لیڈر گنیش Uike مارا گیا ہے۔ اُس کیلئے 1کروڑ 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان تھا