October 6, 2025 2:38 PM | Odisha Curfew

printer

اُڈیشہ کے شہر کٹک میں دُرگا پوجا کے جلوس کے دوران پُرتشدد جھڑپوں کے بعد کَل صبح تک کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

اوڈیشہ کے شہر کٹک میں درگا پوجا کی مورتیوں کو سپردِ آب کرنے کے جلوس کے دوران پُرتشدد جھڑپوں کے بعد کَل صبح تک کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کردی گئی ہیں اور امن و قانون قائم رکھنے کیلئے شہر میں سخت بندشیں نافذ کی گئی ہیں۔

یہ تشدد جمعے کی رات کو اُس وقت شروع ہوا جب کچھ مقامی لوگوں نے جلوس کے دوران تیز آواز میں میوزک پر اعتراض کیا۔ اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن ماجھی نے کٹک کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و سکون اور ہم آہنگی بحال کرنے میں تعاون کریں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔