اُڈیشہ میں گجاپتی اور Ganjam سمیت ریاست کے جنوبی ضلعوں میں طوفانی اور بارش اور تیز ہوائیں چلیں۔ سمندری طوفان Montha کے اثر سے بہت سے پیڑ گِر گئے اور کچھ سڑکیں بلاک ہو گئیں۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ البتہ مٹّی کے تودے کھسکنے سے اُڈیشہ کے رائے گڑھ ضلعے میں کاشی پور اور گجاپتی ضلعے کے اُدے گری اور Parlakhemundi کے راستے بند ہو گئے۔
کَل رات آندھراپردیش میں سمندری طوفان Montha سے کافی تباہی ہوئی۔ اس طوفان سے ریاست اُڈیشہ کے جنوبی ضلعوں میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، جیسا کہ پہلے توقع کی گئی تھی۔ سمندری طوفان Montha اب کمزور پڑ گیا ہے، کیونکہ ٓآندھراپردیش کے ساحل میں پہنچ گیا ہے، جس کے نتیجے میں آج جنوبی اُڈیشہ میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ بھوبنیشور کے محکمہئ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعے کو بارش ہوگی۔ اسی دوران اُڈیشہ کے گجاپتی ملکان گری اور رائے گڑھ کے بہت سے علاقوں میں شدید بارش سے مٹّی کے تودے کھسکنے کے واقعات پیش آئے۔