December 14, 2025 9:37 PM

printer

اُنیس سال تک کے عمر کے ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت نے دُبئی میں ایک گروپ میچ میں پاکستان کو 90 رن سے ہرایا

اُنیس سال تک کے عمر کے ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت نے دُبئی کے ICC اکیڈمی گرائونڈ میں پاکستان کو 90 رن سے ہرادیا۔ بھارت کے ذریعے دیئے گئے241 رن کے نشانے کو حاصل کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 41 اعشاریہ دو اوورز میں 150رن پر آل آئوٹ ہوگئی۔ بھارت کیلئے کنِشک چوہان اور دپیش دیویندر نے تین-تین وکٹ حاصل کئے۔ کنِشک چوہان کو ان کی آل رائونڈر کارکردگی کیلئے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم 46 اعشاریہ ایک اوورز میں 240 رن پر آل آئوٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے Aaron George نے 85 رن، کنِشک چوہان نے 46 رن جبکہ کپتان آیوش مہاترے نے 38 رن بنائے۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔