July 21, 2025 2:38 PM

printer

اُمور خارجہ کے وزیر مملکت Pabitra Margherita کَل شام Lesotho کے دورے پر Maseru پہنچے

اُمور خارجہ کے وزیر مملکت Pabitra Margherita کَل شام Lesotho کے دورے پر Maseru پہنچے۔ اُمور خارجہ اور بین الاقوامی تعلقات کے شعبے کے پرنسپل سکریٹری Thabang Lekhela نے اُن کا خیر مقدم کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب Margherita نے کہا کہ وہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے Lesotho کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں۔ اپنے اس دورے میں وہ اُمور خارجہ اور بین الاقوامی تعلقات کے وزیر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ امید ہے کہ وہ اطلاعات، مواصلات، سائنس وٹیکنالوجی اور اختراع کے وزیر کے ساتھ ساتھ تعلیم اور تربیت کے وزیر نیز لیبر اور روزگار محکمے کے وزیر سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل جناب Margherita نے Eswatini میں بھارتی برادری کے لوگوں سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت نژاد لوگوں کے گرانقدر رول سے عوام سے عوام کے رابطے اور باہمی تعلقات مستحکم ہوتے رہیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔