ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

اُردن کے عمان میں سینئر ایشیائی کشتی چمپئن شپ میں کل مقابلے کے تیسرے روز بھارت نے سونے کا ایک اور کانسے کے دو تمغے جیتے۔

اُردن کے عمان میں سینئر ایشیائی کشتی چمپئن شپ میں کل مقابلے کے تیسرے روز بھارت نے سونے کا ایک اور کانسے کے دو تمغے جیتے۔ بھارت کی خواتین کشتی کھلاڑیوں نے   اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور Reetika نے چاندی کا  جبکہ مسکان اور مانسی Lather نے کانسے کا ایک ایک تمغہ حاصل کیا۔ 76 کلو گرام کے زُمرے میں Reetika نے چمپئن شپ کا پہلا چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ البتہ وہ کرغستان کی کھلاڑی سے سونے کے تمغے کیلئے مقابلہ چھ-سات کے معمولی فرق سے ہار گئیں۔ مسکان نے 59 کلوگرام کے زمرے میں بھارت کیلئے پہلا کانسے کا تمغہ جیتا، جبکہ مانسی نے 68 کلو گرام میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔اب تک بھارت اس چمپئن شپ میں کُل پانچ تمغے جیت چکا ہے، جن میں چاندی کا ایک اور کانسے کے 4 تمغے شامل ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں