July 23, 2025 9:50 AM | UP Cabinet

printer

اُترپردیش کابینہ نے خواتین کے نام خریدی جانے والی ایک کروڑ روپے تک کی املاک پر لگنے والی اسٹیمپ ڈیوٹی میں ایک فیصد رعایت دینے کے فیصلے کو منظوری دی ہے۔

خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد سے ایک اہم فیصلے کے تحت اترپردیش کابینہ نے خواتین کے نام خریدی جانے والی ایک کروڑ روپے تک کی املاک پر لگنے والی اسٹیمپ ڈیوٹی میں ایک فیصد رعایت کی منظوری دی ہے۔ اب تک یہ چھوٹ ریاست میں صرف 10 لاکھ روپے تک کی جائیداد پر تھی، جس میں زیادہ سے زیادہ 10 ہزار روپے کی چھوٹ ملتی تھی۔

یہ فیصلہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں لکھنؤ کے لوک بھون میں منعقد کابینہ کی ایک میٹنگ میں لیا گیا۔ اترپردیش حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس میٹنگ میں مجموعی طور پر 37 تجاویز کو بھی منظوری دی گئی۔

اس فیصلے کے بارے میں ریاست کے محنت کے وزیر انل راج بھر نے بتایا کہ حکومت کا ماننا ہے کہ یہ فیصلہ متوسط طبقے کی خواتین کو جائیداد کے مالک بننے میں مدد کرے گا، جس سے نہ صرف اُن کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا، بلکہ وہ معاشی طور پر اور مضبوط بنیں گی اور معاشرے میں اُنہیں عزت و وقار بھی حاصل ہوگا۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔