اُتراکھنڈ میں ویدمنتروں کے جاپ اور خصوصی رسم و رواج کے درمیان آج صبح 7 بجے رُدرپریاگ ضلع میں کیدارناتھ دھام کے کپاٹ کھل گئے۔ اس روحانی لمحے کو دیکھنے کیلئے ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں عقیدتمند جمع ہوئے۔ اس پوتر موقع پر کیدارناتھ مندر کو 108 کوئنٹل خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا تھا۔
اِس سال بلارُکاوٹ اور محفوظ یاترا کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ نے جامع بندوبست کئے ہیں۔ مندر میں عقیدت مندوں کی سہولت کیلئے مناسب تعداد میں پولیس دستے، طبی اہلکار اور صفائی ستھرائی سے متعلق کارکن تعینات کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل 30 اپریل کو یمنوتری اور گنگوتری مندروں کے کپاٹ کھولے گئے تھے، جبکہ بدری ناتھ دھام کے کپاٹ چار مئی کو کھلیں گے۔×