August 8, 2025 10:17 PM

printer

اُتراکھنڈ میں قدرتی آفت سے متاثرہ دھرالی علاقے میں راحت اور امدادی کارروائی زور وشور سے جاری ہے

اتراکھنڈ میں اُترکاشی ضلع کے قدرتی آفت سے متاثرہ  دھرالی علاقے میں راحت اور امدادی کارروائی زور وشور سے جاری ہے۔ مرکزی اور ریاستی سرکار کی ایجنسیاں متاثرہ لوگوں کو راحت پہنچانے اور بنیادی سہولیات بحال کرنے کے ساتھ ساتھ لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کے کام میں لگی ہوئی ہیں۔

اب تک 600 سے زیادہ افراد کو اُترکاشی اور دہرادون منتقل کیا گیا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ آج 250 سے زیادہ لوگوں کو Harsil سے Matli بھیجا گیا ہے۔