اُتراکھنڈ میں جاری چار دھام یاترا میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔ 30 اپریل کو پوِتر یاترا شروع ہونے کے بعد سے 10 لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں نے محض 20 دن کے اَندر بدری ناتھ، کیدار ناتھ، کنگوتری اور یمنوتری مقدس مقامات کا دورہ کیا ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق تقریباً چار لاکھ عقیدت مندوں نے کیدارناتھ کا، دو لاکھ عقیدت مندوں نے بدری ناتھ کا، جبکہ تین لاکھ 65 ہزار سے زیادہ یاتریوں نے گنگوتری اور یمنوتری دونوں مقامات کے درشن کئے ہیں۔×
Site Admin | May 20, 2025 10:28 AM
اُتراکھنڈ میں جاری چار دھام یاترا میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے